کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں زیادہ ناکامیوں کا نیا منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، آسٹریلیا کے ہاتھوں میلبورن ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی رواں سال ساتویں ناکامی تھی۔ قومی ٹیم کیلئے سال 2016ء مایوس کن رہا جس میں اس نے مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ کھیلے، 4جیتے جبکہ7 میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل قومی ٹیم کا سال کے دوران 6 ٹیسٹ میں ناکامیوں کا منفی ریکارڈ تھا، گرین کیپس کو 1995ء اور 2010ء میں6، 6 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔