ٹنڈوآدم ،دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر سے صحافی زخمی

359

ٹنڈوآدم(نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم بھٹا ئی چوک پر دو موٹر سائیکلوں میں دو تصادم، صحا فی مطلوب علی سمیت ایک افراد سخت زخمی ۔ گز شتہ روز بھٹا ئی چوک پر دو موٹر سائیکلوں میں دو تصادم کے نتیجے میں مقامی اخبار کے نمائندے مطلوب علی اور مراد علی بروہی کی مو ٹر سائیکلوں کے درمیان زور دار ٹکر ہو ئی جس کے نتیجے میں صحا فی مطلوب علی سخت ز خمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم لا یا گیا جسے ڈاکٹر ز نے ابتدائی طبی سہولیات کے بعدتشو یشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآبادریفر کر دیا ۔ واقعہ کے دوسرے زخمی کو نجی ہسپتال لایا گیا بعد میں اسے بھی حیدرآباد ریفر کیا گیا اور طبی سہولیات کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ صحا فی مطلوب علی کو دماغ اور ٹا نگ پر گہری چوٹیں لگنے کے باعث وہ گز شتہ روز سے بے ہوشی کی حالت میں ہے ۔دوسری جانب جماعت اسلامی سندھ کے نا ئب امیر عبدالو حید قریشی ، پریس کلب حیدرآباد کے اراکین حمید الرحمان ، حامد شیخ ، میڈیا کلب ٹنڈوآدم کے اراکین اسحاق شیخ سمیت دیگر نے سول ہسپتال حیدرآباد پہنچ کر صحا فی مطلوب علی کی تیمارداری کی ۔