ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت)ٹنڈوآدم جوہر آباد سعید کالونی میں قبضے کے خلاف اہل محلہ کا مظاہرہ۔ سعید کالونی وارڈ نمبر 6کے رہائشی افرادنے ٹنڈوآدم پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ گلی کی ابتدا میں ہی تجاوزات کا عمل جاری ہے جس کی بروقت اطلاع ٹنڈوآدم بلدیہ کے چیئرمین مسرور غور ی اور اسسٹنٹ کمشنر محبوب سیال کو تحریر ی درخواستیں دی گئیں۔ تین روز گزرجانے کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہوسکی ۔خالد شاہ ،عمران عباسی ، عامر ،اکرم راجپوت اورمرتضیٰ سمیت دیگر مظاہرین نے بتایا کہ قبضہ مافیا کو انور شاہ کی سر پرستی حاصل ہے۔ بااثر افرادکی سرپرستی کی بدولت ہونے والے قبضے کے باعث پورا محلہ انتہائی تکلیف کا شکار ہے ۔