ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ، رافیل نڈال جاندار انٹری کرتے ہوئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

339

ابوظہبی (جسارت نیوز) اسٹار ہسپانوی پلیئر اور سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال موبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ میں جاندار واپسی کرتے ہوئے مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے، نڈال نے انجری مسائل کے باعث اکتوبر کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کرتے ہوئے ابتدائی میچ میں ٹامس برڈچ کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ ابوظہبی میں جاری نمائشی ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں نڈال نے عمدہ کارکردگی کی بدولت حریف جمہوریہ چیک کے پلیئر برڈچ کوا سٹریٹ اسیٹس میں 6-0 اور 6-4 سے ہرا کر کورٹس میں فاتحانہ انداز سے واپسی کی۔