سانگھڑ (نمائندہ جسارت)نیشنل پریس کلب کے صدر غلام مصطفی ترین آپریشن کے بعد روبصحت ہونے لگے۔ شہریوں کی جانب سے عیادت اور گلدستوں کے تحفے پیش ۔ نیشنل پریس کلب سانگھڑ کے صدر غلام مصطفی ترین کراچی سے ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کے بعد اپنے آبائی شہر سانگھڑ واپس پہنچ گئے ۔انہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں ان کے گھر پر شہریوں کا تانتا بندھ گیا ۔ جن میں پی پی رہنما نوید ڈیرو، غفار نظامانی، فرید نظامانی ، ایوب نظامانی، صوفی امجد السلام، ایس ایچ او جمن کھوسو ، چیمبر آف کامرس کے صدر یامین قریشی،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق محبوب ، ملک غفار، ملک خان محمد ، ظہیر الدین جتوئی، مولانا شاہد رضا سکندری ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت ، وقاص قادری، عبدالرحمان خاصخیلی، انتظار عباسی ، ملک حنیف سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں ، سول سوسائٹی اور وکلا نے عیادت کرتے ہوئے گلدستے پیش کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔