نئے سال پرہوائی فائرنگ،آتش بازی سے گریز کیا جائے،سندھ پولیس

296

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور بغیر سائلنسر موٹر سائیکل چلانے سمیت کسی بھی پبلک مقام پر تقریب کے انعقاد سے گریز کیا جائے،بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ نے نئے سال کی آمد پر خصوصی سیکورٹی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارکس، ساحل سمندر، مصروف شاہراہو ں، شاپنگ سینٹرز ، فاسٹ (باقی صفحہ 9 نمبر 35)
فوڈچینز، ڈپارٹمنٹل اسٹورزو دیگر پبلک اور تفریحی مقامات پر پولیس ڈپلائمنٹ کے ساتھ ساتھ پولیس گشت، پکٹنگ، اسنیپ چیکنگ کو انتہائی مؤثر بنایا جائے جبکہ اہم سرکاری و نجی عمارتوں،املاک اور حساس تنصیبات کو مزید ٹھوس بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے پولیس افسران پر زور دیا کہ گزشتہ سال کے تجربات و مشاہدوں کی روشنی میں درپیش چیلنجز کاتٹیکنیکی مہارتوں اور اسٹریٹیجک رسپانس کی مدد سے مقابلہ کرنے کے لیے اضلاع کے لحاظ سے جامع پولیسنگ پلان تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیسنگ پلان اور حکمت عملیوں کی حتمی ترتیب میں تاجر برادریوں اور سول سوسائٹی کے اراکین سے باقاعدہ مشاورت کی جائے تاکہ پولیس اور کمیونٹیز کے مابین بہتر تعلقات کی راہوں کو استوار کرتے ہوئے کمیونیٹی پولیسنگ کے اقدامات کے فروغ کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس کی خدمات اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی ایک نئی شکل دی جا سکے جبکہ پولیسنگ کے معیار میں حقیقی معنوں میں تبدیلیاں اور شہریوں کی مدد و معاونت کے تمام ممکنہ اقدامات کو مزید وسعت دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیسنگ پلان،حکمت عملی سے سینئر پولیس افسران باقاعدہ ایک نظام کے تحت پولیس کی کارکردگی کو مانیٹر کر سکیں گے۔ جس سے نہ صرف جرائم میں کمی آئے گی بلکہ امن وامان کے قیام میں مدد کے ساتھ ساتھ لوگوں کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھے گا۔
سندھ پولیس