مولانا فضل الرحمن کی سمیع الحق سے ملاقات

402

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل
الرحمن نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام (س) کے امیر اور دفاعِ پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے اُنکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمن کسی پروگرام اور اطلاع کے بغیرمولاناسمیع الحق سے ملنے آئے۔ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال زیر بحث آئی۔مولانا سمیع الحق نے موجودہ حکمرانوں کی غیر اسلامی اقدامات ، مدارس کیساتھ امتیازی سلوک پر اپنے جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔