میلبورن (جسارت نیوز)سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ مصباح الحق ریٹائرمنٹ کا فیصلہ خود لے رہے ہیں اور یہ ایک اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار ثابت نہ ہوں۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دینے کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مصباح الحق خود فیصلہ لے رہے ہیں یہ اچھی بات ہے، وہ شائد اس سے زیادہ ٹیم کیلئے مددگار نہ ہوں۔ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ دنیا میں دیگر ٹیموں کے کپتان کی 5 سال تاریخ ہوتی ہے جس کے بعد اس کی ایکسپائری ڈیٹ شروع ہو جاتی ہے کیونکہ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ تکنیک اور بہت سی دیگر تبدیلیاں آتی ہیں اس لئے کپتان بھی بدلنا پڑتا ہے تاکہ ٹیم نئی تبدیلیوں کیساتھ ہم آہنگ ہو سکے۔