متفقہ نشان پر آئندہ ریفرنڈم میں حصہ لیا جائیگا،پاکستان اسٹیل ایمپلائزلیگ یونین

275

پ ر) پاکستان اسٹیل ایمپلائز لیگ یونین کی دعوت پر ادارے میں کام کرنے والی نمائندہ ٹریڈ یونین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیپلز ورکر یونین کے صدردھنی بخش سموں، سلیم گل، ایمپلائز یونٹی کے جنرل سیکرٹری نذیر خان اور یونائیٹڈ ورکر فرنٹ کے چیئرمین ریاض شریف و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ایک متفقہ نشان اور پلیٹ فارم پر آئندہ ریفرنڈم میں حصہ لیا جائیگا اور ملازمین کے (باقی صفحہ 9 نمبر 55)
حقوق کے تحفظ اور ادارے کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی کیلیے جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو متحدہ یونین کے خدوخال، نشان اور جھنڈے پر اتفاق کے بعد آئندہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
پاکستان اسٹیل ایمپلائز