کراچی (اے پی پی) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق اسپیشل یو ایس ڈالر بانڈز کے منافع (انٹرسٹ) کو شمار کرنے کے لیے لندن انٹر بینک آفر ریٹ (لائبر) 1.3177 مقرر کیا گیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ ایکسچینج ریٹ بلیٹن کے مطابق فارن کرنسی پر فارورڈ کورنگ کی تبدیلی کے لیے یو ایس ڈالر 104.8495، پاؤنڈ اسٹرلنگ 128.5454، یورو 109.7669 اور جاپانی ین 0.9005 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک نے ان ویلیوز کے حصول کے لیے تاریخ 4 جنوری 2017ء مقرر کی ہے۔