قائد اعظم کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ‘ اقراء یونیورسٹی کامیاب

387

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قائد اعظم کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں اقراء یونیورسٹی باسکٹ بال کلب نے عسکری باسکٹ بال کلب کو 52-28 سے عبرتناک شکست سے دو چار کردیا۔ اقراء یونیورسٹی کی جانب سے دانش 16،سیف اللہ 12اور تفشین خان نے 15جبکہ عسکری کلب کے شامیر 7اور مبشر احمد نے 7پوائنٹ اسکور کیے ۔دوسرے میچ میں باؤنس باسکٹ بال کلب نے آرام باغ باسکٹ بال کلب کو 47-36سے مات دیدی ،باؤنس کلب کے ڈاکٹر محمد عاطف نے 16،محد طارق نے 12اور مبشر حسین نے 10جبکہ آرام باغ کلب کے جہانزیب 12،دانیال احمد نے 10پوائنٹ اسکور کیے ۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ کے کوارڈینٹر حبیب حسن بلوچ سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،امجد علی خان ،محمد یعقوب اور دیگر موجود تھے ۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،آغا محمد رضا ،غلام رسول ،ظفر اقبال ،یعقوب قادری اور ممتاز احمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض عبدالناصر اور ضائمہ طارق تھے۔