عراقی وزیر کا ملک بھر میں فارسی کی تعلیم کا مطالبہ

382

انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر عبدالرزاق العیسی نے مطالبہ کیا ہے کہ خصوصی کورسز کے ذریعے فارسی زبان کی تعلیم پورے ملک میں دی جائے اور اسے محض دارالحکومت بغداد تک محدود نہ رکھا جائے ۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی اِرناکے مطابق العیسی نے عراق میں ایرانی ثقافتی مشیر سے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ دارالحکومت سمیت عراق کے تمام شہروں بالخصوص جنوبی صوبوں میں فارسی زبان کی تعلیم کے کورس منعقد کرائے جائیں۔ ایجنسی نے بتایا کہ العیسی نے اباذری کے ساتھ تعلیمی اور یونی ورسٹی سطح کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی عراقی طلبہ کے لیے فیلوشپ پیش کرنے کے میدان میں ایران کے کردار کو سراہا۔
عراق / فارسی