شام اور برما کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے ،محمد یوسف

336

کراچی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت شام اور برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لیے ضلع بھر میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ مظاہرے جامع مسجد الہدیٰ سیکٹر الیون اے، جامع مسجد عثمان، جامع مسجد اکبری (نارتھ کراچی) جامع مسجد الاخوان سیکٹر 11-G، اسلامیہ مسجد ، کاغذی بازار، نیو کراچی، موسیٰ کالونی، محمد مسجد (باقی صفحہ 9 نمبر 39)
بلاک 5، رحمن آباد، جامع مسجد قبا بلاک 13 فیڈرل بی ایریا، شفیق کالونی (گلبرگ) جامع مسجد فاروق اعظم (نارتھ ناظم آباد) غوثیہ مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 9، رضوان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 14، نعمان مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 16 (دستگیر) خاموش کالونی، اقصیٰ مسجد ناظم آباد نمبر 2، وحید آباد، نور السلام مسجد، جامع مسجد ہادی مارکیٹ ناظم آباد، معمار، لیاری ایکسپریس وے، تیئسر ٹاؤن، بسم اللہ مارکیٹ نیو سبزی منڈی و دیگر مقامات پر کیے گئے جن سے جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف، نائب امرا ضلع وسطی خالد صدیقی، محمد احمد قاری، امیر زون گلبرگ کامران سراج، مولانا آفتاب ملک، سہیل زیدی، ندیم قریشی، زاہد بن حنیف، مولانا احمد حسن، محمود حامد و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام اور برما کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے ، مشرق وسطیٰ جل رہا ہے، طاغوتی قوتیں مسلمانوں میں انتشار پھیلا رہی ہیں، آج شام اور برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، امریکا اور روس مسلمانوں کو خلاف یکجا ہوگئے ہیں، برما کے مظلوم مسلمانوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ مقررین نے کہا کہ قومی غیرت اور دینی حمیت کا تقاضا ہے کہ مسلمان اب اٹھ کھڑے ہوں اور برما اور شام کے علاقے حلب کی سنگین صورت حال کو اسلام دشمن قوتوں اور اغیار کی طرف سے پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کرتے ہوئے اتحاد امت اور امت کے جسد واحد ہونے کا ثبوت دیں۔ مقررین نے کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوت کے ساتھ آواز اٹھانی ہوگی۔ شام اور برما میں ہونے والے مظالم پر امت غم کا شکار ہے، سامراجی قوتیں مظلوم مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کر رہی ہیں۔ شام اور برما میں میں ہونے والے مظالم نے نازیوں کے ظلم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ضروری ہے کہ شام اور برما کے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے اور عالم اسلام کے حکمرانوں کو بھی متوجہ کیا جائے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کے تحت اتوار یکم جنوری کو شاہراہ قائدین پر شام اور برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے ہونے والا ’’امت رسولؐ مارچ‘‘ عوامی احساسات کا ترجمان ثابت ہوگا۔
محمد یوسف