لندن(جسارت نیوز) ورلڈ پلیئر آف دی ائر کرسٹیانو رونالڈو نے چین سے ملنے ورلڈ ریکارڈ 257 ملین پاؤنڈ کی آفر ٹھکرا دی۔ایجنٹ جورج مینڈس نے دعویٰ کیا ہے کہ پرتگالی اسٹرائیکر کو چینی کلب میں جانے کے لیے ورلڈ ریکارڈ257 ملین پاؤنڈ کی پْرکشش پیشکش کی گئی تھی، مینڈس نے کہا کہ رونالڈو کیلیے پیسہ ہی سب کچھ نہیں، رئیل میڈرڈ ان کی زندگی ہے۔