خیرپور،تیسری شادی سے انکار پر سوتیلے بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

540

خیرپور(نمائندہ جسارت) تیسری شادی سے انکار پر5بچوں کی ماں کو سوتیلا بھائی قتل کرکے فرار ہوگیا۔ واقعہ خیرپور کے نواحی علاقے گاؤں گوپانگ لونگ خان میں پیش آیا۔ مقتولہ کی بہن نے پولیس کوبتایا کہ مسمات جاڑل جو پہلے سے ہی 5 بچوں کی ماں ہے ،اس کے دو شوہر پہلے ہی انتقال کرگئے ہیں۔ تیسری شادی کے لیے سوتیلا بھائی زور دے رہا تھا جس سے انکار پر فائرنگ کرکے مسمات جاڑل خاتون کو قتل کرکے فرارہوگیا۔ دوسری جانب مقتولہ کی لاش پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔ واقعہ کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ پولیس نے جائے وقوع سے پستول برآمد کرلیا ہے۔