خواتین امت رسول مارچ میں بھر پورشر کت کریں‘فرحانہ ا ورنگزیب

302

اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی (حلقہ خواتین ) کی ناظمہ فرحانہ ا ورنگزیب نے کہا ہے کہ شام اور برما کے مسلمانوں کی حمایت اور مدد امت مسلمہ پر فرض ہے۔خاموشی توڑ کر عالمی
برادری اور خاص طور پر مسلم امت اپنے شدید غم و غصّے کا اظہار کرے اور پناہ گرینوں کی مالی مدد بھی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی حمایت کر کے بے حسی کو ختم کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی کے تحت کل ہونے والا ’’امت رسول ؐ مارچ ‘‘ وقت کی اولین ضرورت ہے اور حالات کا تقاضا ہے کہ مارچ میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی جائے اور مظلومین کی حمایت اور اتحاد امت کا بھر پور اظہار کیا جائے ۔فرحانہ اورنگزیب نے اپیل کی کہ خواتین ، بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ مارچ میں شرکت کریں۔