خالص اشیا کی فراہمی حکومت کی آئینی وقانونی ذمے داری ہے

386

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ پی پی 67 کے امیر محمد یوسف گل پراچہ نے مضرصحت دودھ کے حوالے سے ہائی کورٹ کے نوٹس پر اعلیٰ عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دودھ جیسی نعمت میں زہریلے کیمیکل شامل کرنے والوں پرمحض جرمانے عائد کرنا بجائے خود اعانت مجرمانہ ہے۔ شریعت، قانون اور انصاف کافوری تقاضا ہے کہ ان کی فیکٹریاں بند، ان پر اقدام قتل کے مقدمات قائم اوران کی جائدادیں ضبط کرلی جائیں۔ تاہم انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اسی لیے کرپشن فری پاکستان تحریک کا آغاز کیا ہے کہ عوام کو خالص اشیا ملیں اور انہیں کسی سطح پر بھی رشوت نہ دینی پڑے۔ نیز ملک قرضوں سے اور عوام ناجائز ٹیکسوں سے نجات پاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ خالص اشیا کی فراہمی حکومت کی آئینی وقانونی ذمے داری ہے اور اس میں ناکامی پر حکمران دنیا وآخرت میں مکمل جوابدہ ہیں۔