جیپ حادثے میں جاں بحق افراد جسارت کے کارکن فرید اسحاق کے قریبی عزیزہیں

407

اسٹاف رپورٹر)بالاکوٹ کے علاقے سروائی میں ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد روزنامہ جسارت کراچی کے کارکن محمد فرید اسحا ق کے قریبی عزیز ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ کی ولیج کونسل تلہٹہ میں کھوڑی پٹہ کے مقام پر جیپ کے افسوس ناک حادثے میں وفات پانے اورزخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھاجبکہ تمام افراد روزنامہ جسارت کراچی کے کارکن محمد فرید اسحاق کے قریبی عزیز تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں محمدفریداسحق کی پھوپھی،چچا اور تین کزن شامل ہیں۔