ایس ایم سی المنائی کی کاوشیں لائق تقلیدہیں،پروفیسرطارق رفیع

443

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کراچی شعبہ طب میں مثالی درس و تدریس کی بدولت آج پاکستان کی عظیم درس گاہ کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ سندھ میڈیکل کالج اور جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے طلبہ آج دنیا بھر میں اپنے پیشے کے ذریعے نہ صرف ملک بلکہ اپنی مادر علمی کا نام بھی روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ میڈیکل کالج کراچی کے فارغ التحصیل طلبہ کی بین الاقوامی تنظیم ایس ایم سی المنائی کے زیر اہتمام12 ویں سالانہ ونٹر میٹنگ کے سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے (باقی صفحہ 9 نمبر 58)
خواجہ معین الدین لیکچر ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی، پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی، ڈاکٹر شہاب اللہ، سمیرا میاں، ڈاکٹر سلمان لودھی، ڈاکٹر آصف عباسی، ڈاکٹر جمال الدین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر CME پروگرام ” “HEALTHY BONE HEALTHY LIFE پر ملک کے ممتاز طبی ماہرین نے لیکچر دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے کہا کہ اپنی مادر علمی سے محبت اور اس کی توقیر میں اضافے کے حوالے سے ایس ایم سی المنائی کی کاوشیں قابل تحسین و قابل تقلید ہیں۔ اس موقع پر ایس ایم سی المنائی کے ٹرسٹیز پروفیسر ڈاکٹر مکرم علی، پروفیسر ڈاکٹر سمیر قریشی اور دیگر نے کہا کہ ایس ایم سی گریجویٹ دنیا میں کہیں بھی ہوں، اپنی مادر علمی کی پکار پر ہمیشہ لبیک کہتے ہیں اور ان شاء اللہ یہ عمل جاری رکھ کر اپنی مادر علمی کو دنیا کی عظیم درس گاہ بنا ئیں گے۔
پروفیسر طارق رفیع