اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 800 ارب روپے شامل

420

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 800 ارب روپے شامل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لیے 5.84 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 800 ارب روپے شامل کر دیے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 6.10 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 865 ارب 5 کروڑ روپے مقرر کیے گئے تھے۔ نیلامی میں شرکت کرنے والی تمام 19 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔ مرکزی بینک نے 5.84 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 155 ارب روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 89 ارب 95 کروڑ روپے منطور کیے۔