انٹریسٹ کی ادائیگی کے لیے 1.4982 فیصد سالانہ مقرر

394

کراچی (اے پی پی) فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لیے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 30 دسمبر کے لیے بی بی اے بڈ ریٹس 0.7482 فیصد سالانہ مقرر کیاگیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.4982 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.1171 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لیے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.8671 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.0857 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔