امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے امت رسول ؐ مارچ کے سلسلے میں جمعہ کے روز جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم سے گلشنِ معمار احسن آباد میں ملاقات کی اور ان کو مارچ میں شر کت کی دعوت دی

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے امت رسول ؐ مارچ کے سلسلے میں جمعہ کے روز جامعہ الرشید کے مہتمم مفتی عبد الرحیم سے گلشنِ معمار احسن آباد میں ملاقات کی اور ان کو مارچ میں شر کت کی دعوت دی ۔مفتی عبد الرحیم نے حافظ نعیم الرحمن سے گفتگو کر تے ہوئے
کہا کہ شام اور برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف اور مظلومین کی حمایت اور اتحاد و امت کے اظہار کے لیے جماعت اسلامی کے تحت اتوار یکم جنوری ہو نے والے ’’امت رسول ؐ مارچ ‘‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتاہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے اندر اتحادو یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں اور وقت کی ضرورت ہے کہ شام کے علاقے حلب اور برما کے اندر روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کو ہر سطح پر اُٹھایا جائے۔ملاقات میں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر برجیس احمد ،سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری ،جمعیت اتحاد العلما کراچی کے صدر مولانا عبدالوحید اور دیگر بھی موجود تھے ۔مفتی عبد الرحیم نے مزید کہا کہ مسلمان حکمرانوں کے اندر موجود بے حسی اور خاموشی افسوسناک ہے ۔اسے فی الفور ختم کر نے کی ضرورت ہے ۔مسلم عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ ہیں انہیں متحد ،منظم اور متحرک کر نے کے ساتھ ساتھ درست سمت دینے کی ضرورت ہے ۔ امت رسول ؐ مارچ ان کو ششوں میں یقیناً ممدو معاون ثابت ہو گا۔ ہر کلمہ گو مسلمان کی ذمے داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اور مارچ کو کامیاب بنائے ۔دعا ہے کہ اللہ ان کوششوں میں کامیابی اور برکت عطا فرمائے ۔