اسکاؤٹ بچوں کی ہائیکنگ پر مقصود چغتائی کی کتاب شائع ہوگئی

396

کراچی (پ ر) بینک کے شعبے سے منسلک اسکاؤٹ تحریک میں متحرک ممتاز سفرنامہ نگار مقصود چغتائی کی کتاب ’’اسکاؤٹا بچوں کی ہائیک اور اصول ہائیکنگ‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ جگنو انٹرنیشنل کے زیراہتمام شائع ہونے والی کتاب میں 24 کلو میٹر ہائیک رپورٹ گھوڑا گلی (باقی صفحہ 9 نمبر 48)
تا نندکوٹ مری اور واپسی براستہ چھڑا گلی پر تفصیل دی گئی ہے۔ کتاب کا انتساب نیشنل کمشنر راحیلہ حمید درانی، زاہد محبوب،محمد طارق قریشی، اختر میر، امتیاز خان، صابر حسین نیازی، محمد شعیب، مستنصر حسین، محمد ولی، راحت علی جعفری، سلیم احمد عالی، یونس کمال لودھی، خورشید عباس زیدی، نفیسہ سکندر ملہی، ایم زیڈ کنول، محمد شعیب مرزا، خالد نجیب خان، مظفر محسن، شگفتہ غزل ہاشمی، مظہر جعفری، احمد خیال، ڈاکٹر فہیم کاظمی، شفیق مراد (جرمنی) کے نام ہے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پنجاب بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن سید ضمیر الاسلام بخاری، محمد عادل فاروق، طاہرہ سلطان، نجمہ بٹ، شازمہ، مشتاق شاہ، علامہ عبدالستار عاصم اور دیگر اہم شخصیات کی آرا بھی شامل ہیں، جن میں مصنف کو ان کی کاوش پر مبارکباد دی ہے۔
کتاب شائع