آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

320

سڈنی(جسارت نیوز) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلیے 13 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، مڈل آرڈر بلے باز نک میڈیسن کو ناقص کارکردگی کے باعث ڈراپ کر دیا گیا، لیفٹ آرم اسپنرا سٹیون اوکیف اور ایشٹن ایگر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، آسٹریلیا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ اسکواڈ میں اسٹیون اسمتھ کپتان، ڈیوڈ وارنر، میٹ رینشا، عثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکامب، ہلٹن کارٹرائٹ، ایشٹن ایگر، میتھیو ویڈ وکٹ کیپر، مچل اسٹارک،ا سٹیو اوکیف، نیتھن لائن، جوش ہیزلوڈ اور جیکسن برڈ شامل ہیں۔