پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کی ایک اور نئی حد کو چھولیا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی حد عبور کر گی

563

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کی ایک اور نئی حد کو چھولیا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے ایس ای100انڈیکس47800پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں58ارب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کاحجم95کھرب سے بڑھ کر 96کھرب روپے پرجاپہنچا۔جمعہ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس میں140.31پوائنٹس کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100 انڈیکس47666.66پوائنٹس سے بڑھ کر47806.97 پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس79.90پوائنٹس کے اضافے سے25851.71پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرزانڈیکس32641.93ائنٹس سے بڑھ کر32842.44 پوائنٹس پربندہوا۔جمعہ کے روز مارکیٹ کے سرمائے میں58 ارب 78کروڑ 32لاکھ95ہزار529روپے کااضافہ ریکار ڈکیا گیاجس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم95کھرب 69ارب73کروڑ10لاکھ76ہزار492روپے سے بڑھ کر96 کھرب28 ارب51کر وڑ 43لاکھ72 ہزار21روپے ہوگیا۔ جمعہ کومارکیٹ میں38کروڑ73لاکھ1ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے تک محدودرہی جبکہ جمعرات کے روز39کروڑ8لاکھ54ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے اورٹریڈنگ ویلیو18ارب روپے ریکارڈکی گئی تھی ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز مجموعی طورپر409کمپنیوں کاکاروبارہواجس میں سے190کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،203میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے دوست اسٹیلزلمیٹڈ4کروڑ57لاکھ،بینک آف پنجاب3 کروڑ80لاکھ،این آئی بی بینک لمیٹڈ1 کروڑ 85لاکھ،دیوان سیمنٹ1کروڑ51لاکھ اورآئی جی آئی انویسٹمنٹ بینک 1کروڑ38لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤمیں284.36روپے اورسنوفی ایونٹس کے بھاؤمیں136.02روپے کااضافہ جبکہ باٹاپاک کے بھاؤمیں160روپے اوریونی لیورفوڈز کے بھاؤمیں82روپے کی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی۔