مشیر قومی سلامتی سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات‘خطے کے امن پر گفتگو

277

اسلام آباد (خبرایجنسیاں) مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اورافغانستان سمیت خطے میں پائیدار امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا ۔اس موقع پر قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن سمیت خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے۔ پاکستان افغانستان میں خوشحالی اور مفاہمتی عمل کے
لیے اپنا کردار اد ا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پورے خطے میں امن و استحکام کی ضمانت ہے۔انہوں نے افغانستان میں موجودہ سیاسی قیادت کو سیاسی مفاہمت کے حصول میں مثبت اور موثر کردار کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا۔ منفی بیانات صرف ان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں جو خطے میں امن نہیں چاہتے۔دونوں شخصیات نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور علاقائی سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کا اعادہ کیا۔