عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

380

لندن (اے پی پی) عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لندن میں ا سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1150.26ڈالر فی اونس میں طے ہوئے ۔ یو ایس گولڈ فیوچرکے تحت قیمتوں میں 6ڈالر فی اونس اضافہ ہوا اور سودے 1146.90ڈالرز میں طے پائے ۔ نیویارک اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 0.27فیصد اضافہ ہوا اور فی اونس قیمت 1141.92ڈالر رہی ۔ یو ایس گولڈ فیوچرز کے تحت قیمتوں میں 0.18فیصد اضافہ ہوا۔
، بنگلور میں اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.5فیصد اضافہ ہوا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 1147.56ڈالر میں طے پائے۔