ضلع شرقی میں امت رسول مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

430

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شرقی میں امت رسول ؐ مارچ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،میلینئیم مال ،رب میڈیکل سینٹر،پرانی سبزی منڈی ،ڈسکوبیکری ،بلال مسجد،پیراڈائز ابوالحسن اصفہانی روڈ گلشن اقبال پر استقبالی کیمپ گاڑھ دیے گئے ،نورانی کباب (باقی صفحہ 9 نمبر 44)
چورنگی ،شاہراہ فیصل نزد نعمانیہ مسجد ،لسبیلہ چوک،شاہراہ قائدین ،جوہرچورنگی اورشاہ فیصل کالونی نمبر3 میں بھی پبلسٹی کیمپ کے ذریعے تشہیرجاری ہے۔امیرجماعت اسلامی ضلع شرقی وسابق رکن سندھ اسمبلی محمد یونس بارائی،قیم ضلع نعیم اختر،نائب امرائے ضلع سید افتخاراحمد ،مرتضیٰ غوری ،توفیق الدین صدیقی، ڈاکٹرفواد احمد اور امرائے زونز ودیگرمقامی ذمے داران نے بعد نماز جمعہ یکجہتی مظاہروں اورامت رسول ؐ مارچ کے سلسلے میں لگائے گئے مختلف مقامات پرکیمپس کے دورے کے موقع پر خطاب کے دوران کہا کہ شام وحلب اوربرما میں مظالم کی انتہا ہوچکی ہے،اسلام د شمن قوتیں ایک ہوچکی ہیں ،امریکا ،اسرائیل ،بھارت ،روس اوردیگرممالک کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام قابل افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ سامراجی وطاغوتی طاقتوں کے مظالم کے خلاف عظیم الشان مارچ میں لاکھو ں لوگ شریک ہوں گے۔
امت رسول مارچ