شکار پور، سنی ایکشن کمیٹی کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

341

شکار پور (نمائندہ جسارت) سنی ایکشن کمیٹی ضلع شکار پور کی جانب سے کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ مولانا عبدالہادی، مولوی فضل اللہ، مولانا عبدالقیوم اور مولانا محمد اسماعیل حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ سنی قوم پر مظالم بند کیے جائیں۔ شام اور برما کے مسلمانوں کے اوپر ہونے والے مظالم بند کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلسنت علما کرام اور کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے، اگر ان پر مقدمات ہیں تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔