شرجیل میمن پرکرپشن مقدمات سماعت 6جنوری تک ملتوی

250

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سر براہی
میں 2رکنی بنچ نے کرپشن مقدمات میں ملوث سابق وزیراطلات سندھ شرجیل میمن کی جانب سے ضمانت میں توسیع سے متعلق دائر متفرق درخواست کی سماعت درخواست گزار کے مہلت طلب کرنے پر 6جنوری تک ملتوی کردی۔ جمعے کو سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے درخواست گزار سے معلومات حاصل کرنے کے لیے مہلت طلب کی۔