ساؤتھ جنرل فٹبال لیگ‘5میچوں کے فیصلے ہوگئے

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ککری گراؤنڈ میں 2 جاندار اور دلچسپ مقابلے ہوئے پہلا مقابلہ موسی لاشاری میموریل نے عثمانیہ اسٹار کو 3۔0 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی موسیٰ لاشاری میموریل کی جانب سے ان کے اسٹار میڈ فیلڈر زین العابدین نے 2 ، 7 اور 35 ویں منٹ میں یکے بعد دیگرے 3 گول کرکے شاندار ہیٹ ٹرک اپنے نام کی۔ دوسرے ٹاکرے دار میچ میں ینگ کلری نے ینگ حسینی کو 3۔0 سے جیت کر3 قیمتی پوائنٹ اپنے نام کیے۔کھیل کے شروع ہوتے ہی پہلے ہاف کے دوسرے منٹ میں ینگ کلری کی ٹیم کے نبیل نے گول کرکے مخالف ٹیم کے ہوش اڑائے ‘25 ویں منٹ میں شہزاد نے ایک گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومزید مستحکم کیا ۔پہلے ہاف میں ینگ کلری کو صفر 2 کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کے 52 ویں منٹ میں عاقب نے گول کرکے صفر3 سے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ۔گبول پارک اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ ساؤ تھ کی مشہور ومعروف ٹیم تنظیم اسپورٹس اور کافی عرصے سے غیر فعال نئے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہارونیا اسپورٹس کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابررہا۔