روپے کے مقابل ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان

390

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی کارحجان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں25پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.85روپے سے کم ہوکر 104.60 روپے اورقیمت فروخت 104.90روپے سے کم ہوکر 104.65روپے پرآگئی اسی طرح10پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی خرید 108.20 روپے سے گھٹ کر108.10روپے اور قیمت فروخت 108.40روپے سے گھٹ کر108.30 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 20 پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے یوروکی قیمت خرید 112.60روپے سے بڑھ کر112.80 روپے اورقیمت فروخت 114.10روپے سے بڑھ کر114.30روپے پرجاپہنچی ۔