دنیا میں کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں‘ بل گیٹس

302

انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ارب پتی شخص ، بل گیٹس فاؤنڈیشن کے بانی اور ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں صحتِ عامہ کے مختلف نظاموں میں تیزی سے پھیلنے والی کسی مہلک وبا کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے ۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ پرامید ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر وباؤں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا ہے تاہم ان کے خیال میں فی الحال ہم قدرے غیر محفوظ ہیں۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں ایبولا اور زکا وائرس کے پھیلنے سے جو ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی، اس سے عالمی سطح پر نئی ادویات اور ویکسینز بنانے کی صلاحیت کی کمزوری رونما ہوگئی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے تھوڑے پریشان رہتے ہیں اور یہ امید کرتے ہیں کہ آئندہ دس سالوں میں کوئی بڑی وبا دنیا میں نہ آجائے ۔
مہلک وبا / بل گیٹس