ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے میں الطاف حسین کے نعرے

335

کراچی(آن لائن)کراچی کے نشتر پارک میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے کے دوران متحدہ لندن والوں کے حامی کود پڑے، الطاف حسین کے نعرے اور جھنڈے لہرا دیے ۔ماحول بدلتا دیکھ کر نعرے بازی کرنے والے خود ہی ادھر ادھر ہو گئے۔ایم کیو ایم پاکستان کا کراچی میں پاور شو
کے لیے انتظامات متحدہ پاکستان نے کرائے۔ لوگوں کو بھی لے کر آئے لیکن نعرے لندن والوں کے لگ گئے۔بانی کے حامی فرنٹ پرنظر آئے اور جھنڈے بھی لہرائے۔