انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام نماز استسقاء کی ادائیگی

385

راولپنڈی (اے پی پی )مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے زیر اہتمام جمعہ کو بینک روڈ صدر میں نماز استسقاء ادا کی گئی ۔جس میں ملک میں باران رحمت کے لیے خصوصی دعاء کی گئی ۔حالیہ طویل خشک موسم کے باعث ملک بھر میں پانی کے ذخائر میں خطرناک حد تک کمی کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے ،اسی حوالے سے باران رحمت کی خصوصی دعاء کے لیے انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ نے جمعہ کو صدر میں نماز استسقاء کی ادائیگی کا اعلان کیا تھا ۔نماز استسقاء میں تاجرنمائندوں ،ممبران انجمن تاجران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر باران رحمت کی خصوصی دعا کی ۔