امریکی یہودیوں کا وائٹ ہاؤس کے سامنے اسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ

216

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں یہودیوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے جمع ہوکر اسرائیل مخالف سلامتی کونسل کی حالیہ قرارداد کی حمایت کی ہے ۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کرنے والے یہودیوں نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکومت کی جانب سیغیر قانونی طریقے سے کالونیوں کی تعمیر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسی طرح یہودی مظاہرین نے تاکید کی کہ فلسطین کی مقبوضہ سرزمین کو جلد از جلد فلسطینیوں کو واپس دی جانی چاہیے ۔ سلامتی کونسل نے گزشتہ 23دسمبر کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں صہیونی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی اراضی پر کالونیوں کی تعمیر بند کر دے ۔
امریکا / یہودی / مظاہرہ