امارات: پاکستانی کے قاتل 10 بھارتیوں کو سزائے موت

200

ابوظہبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی عدالت نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے والے 10 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سے بچانے کے لیے دبئی کے ہوٹل کے مالک کو ڈیڈ لائن دے دی۔ عدالت نے حکم دیا کہ پاکستانی مقتول کے ورثا کے ساتھ 23جنوری تک خون بہا ادا کرنے کے معاملات طے کیے جائیں ورنہ سزائے موت پر عمل درآمد کردیا جائے گا۔ گزشتہ برس جولائی میں شراب کے معاملے پر جھگڑے میں 11 بھارتی نوجوانوں نے پاکستانی نوجوان فرحان محمد اعجاز کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہونے پر العین کی عدالت نے بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 10نوجوانوں کو سزائے موت جبکہ ایک ملزم کو 2 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ مجرموں کے لواحقین نے ان کی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انھیں سزا سے بچایا جائے ۔
امارات / سزائے موت