دہشتگردی کا الزام ،امریکا میں 2پاکستانی گرفتار

866

دہشتگردوں سے مراسم کے الزام میں میکسیکو سے امریکا آنے والے 2پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشتگردوں سے تعلق کے الزام میں امریکی بارڈر سیکورٹی فورس نے میکسیکو سے امریکا میں داخل ہونے والے 2پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔دونوں نوجوانوں کو امریکی سرحدی علاقے سے سمتبر میں گرفتار کیا گیا تھا جن کی گرفتاری میڈیا رپورٹس میں سامنے آئی ہے۔گرفتار پاکستانیوں کی شناخت محمد عظیم اور مختار احمد کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں افراد کی عمریں 20سال ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر گرفتار افراد کے خلاف غیر قانونی امیگریشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور 2ماہ تک اسی حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔

امریکی ڈیٹابیس کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ مختاراحمد کا تعلق ایک مشتبہ دہشتگرد سے ہے ۔جبکہ مختارعظیم سےمتعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایک غیرملکی حکومت نے اس سے متعلق معلومات انٹیلی جنس مقاصدکےلیےامریکا سےشئیرکی تھی ۔