روس میں ترک کمپنیوں پر پابندی عائد

562

روس نے یکم جنوری سے ترک کمپنیوں کو کام جاری رکھنے سے روک دیا ۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات روسی حکومت کی طرف سے ایک قرارداد میں کہی گئی ہے۔ جس کے مطابق تعمیراتی، سیاحتی اور ہوٹل بزنس میں کام کرنے والی ترک کمپنیوں کو کام سے روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے 24 نومبر کو ایک روسی لڑاکا طیارہ مار گرانے کے بعد روس نے ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔