قومی کرکٹ ٹیم کا فٹنس کیمپ، نیا مسئلہ کھڑاہوگیا

662

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے لگائے گئے ٹریننگ اینڈفٹنس کیمپ میں نیا مسئلہ کھڑا ہوگیا۔ کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ سے ریلیز کرنے پرٹیم مینجمنٹ نے بورڈ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کیمپ ادھورا چھوڑنے سے کھلاڑیوں کی فٹنس اورٹریننگ شدید متاثر ہوسکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کے لیے 8کھلاڑیوں کو کیمپ سے ریلیز کردیا ہے۔ ٹی 20 کے ان کھلاڑیوں کو فٹنس کی زیادہ ضرورت ہے لیکن انھیں کیمپ سے باہر کر دیا ہے۔

جن کھلاڑیوں کو کیمپ سے ریلیز کیا گیا وہ ٹی20 کرکٹ کے مستقل رکن ہیں۔ فٹنس کیمپ سےکھلاڑیوں کوریلیزکرنے پرقومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ ٹریننگ کوقربان نہیں کیاجاسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے فٹنس کیمپ متاثرہونےپرتحفظات کااظہارتاہم بورڈکےاعلیٰ عہدیداروں نےایک نہ سنی۔جن کھلاڑیوں کو قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کھیلنے کے لیے کیمپ سے ریلیز کیا گیا ان میں اظہرعلی،محمدحفیظ،وہاب ریاض،عمراکمل،محمد رضوان،صہیب مقصود،شرجیل خان اور رومان رئیس شامل ہیں۔