آرمی چیف سے سعودی نائب وزیردفاع کی ملاقات

448

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف سے سعودی نائب وزیردفاع محمد بن عبداللہ العیش نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دفاعی تعاون اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تربیت اور دفاعی شعبے میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔