وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل کی ملاقات

668

وزیراعظم میاں نوازشریف سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی ہے۔

جمعرات کے روز پرائم منسٹر ہاؤس میں وزیراعظم میاں نوازشریف سے امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ پاک امریکا تعلقات،خطے میں امن و امان کی صورتحال، طالبان امن مذاکرات سمیت مختلف ایشوز زیربحث آئے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ۔اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔