سندھ کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص وفاق میں بیٹھ کر سندھ کے خلاف بات کرے گا تو یہ برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ سندھ میں دہشتگرد ڈھونڈنے والے بتائیں کیا پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ نہیں ہے ؟
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بات چیت سے مسائل کا حل ہونا چاہئے ، وفاق میں بیٹھ کر دھمکیاں نہیں دینی چاہئیں ، ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں گے تو بات آگے چلے گی ۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ آرٹیکل سے وفاق کے مقاصد تو پورے ہو جائیں گے مگر یہ صوبوں کے لئے اچھا پیغام نہیں ہو گا ۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ رینجرز کے حوالے سے وفاقی حکومت کا آرڈیننس صوبوں کے لئے اچھا نہیں ۔ ہم بغاوت کرنا نہیں چاہتے بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا جمہوریت ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ پاکستان میں داعش کو کوئی وجود نہیں مگر اب پنجاب سے شہروں سے لوگ پکڑے جا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس اصل میں گرنیڈ الائنس ہے ، خانہ بدوش سیاستدان ایسےہی دنوں سیاست چمکاتےہیں۔