اسلام آباد کی شمسی کالونی کے قریب واقع سوشل سیکورٹی اسپتال میں نوجوان لڑکے نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی ۔
اسلام آباد: پولیس کے مطابق آصف خان ایک مقامی این جی او کا ملازم تھا جبکہ لڑکی ایک ہوسٹل میں مقیم تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا ہے کہ دونوں کا تعلق میانوالی شہر ہے ۔ پولیس کے مطابق آصف خان نے سوشل سیکورٹی اسپتال کے قریب لڑکی کو گولی ماری اور پھر خود بھی دل کے قریب پستول رکھ کر فائر کر دیا ۔ ریسکیو ٹیموں نے دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا مگر لڑکا اور لڑکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ دوسری طرف لڑکی کی والدہ نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی عمارہ فائنل ایئر کی اسٹوڈنٹ تھی ۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈی سی او میانوالی کو درخواست دے رکھی تھی کہ ہماری بیٹی کو آصف خان سے خطرہ ہے اسے تحفظ فراہم کیا جائے۔