وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ہائی اوکٹین کی قیمتیں اگلے ماہ بھی برقرار رہیں گی ۔ کہتے ہیں پیٹرول 76 روپے 26 فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اوگرا کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی سمری بھیجے تھی جس وزیراعظم نوازشریف نے مسترد کرتے ہوئے قیمت پچھلے ماہ کی سطح پر رکھنے کے احکامات دیئے تھے ۔ ہائی اوکٹین کی قیمت 79 روپے 79 پیسے پر برقرار رہے گی ۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 7 پیسے کمی کی گئی اس طرح مٹی کا تیل اب 49 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا ۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اس طرح یکم جنوری سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 80 روپے 79 پیسے میں دستیاب ہو گا ۔ ان کا کہنا تھاکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 29 پیسے فی لیٹر کمی گئی ہے اس طرح لائٹ ڈیزل جنوری میں 45 روپے 30 پیسے میں ملے گا ۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہو گا ۔