گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 25 دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 9 کروڑ ڈالر ریکارڈ کئے گئے ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 50 کروڑ ڈالر کی قسط ملی جبکہ دیگر ذرائع کے 6 کروڑ ڈالر پاکستان آئے، اس طرح مجموعی طور پر ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 56 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔