اسلام آباد سے انسانی اسمگلر گرفتار

599

ایف آئی اے نے بڑے پیمانے پر انسانی سمگلنگ اور امریکی ویزوں کے لئے جعلی دستاویزات تیار کرنے والے ملزم راجہ شفیق کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے اسلام آباد ریجن نے بڑے پیمانے پر انسانی سمگلنگ میں ملوث راجہ شفیق کو کوٹلی آزاد کشمیر میں کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے امریکی ویزا کے لئے ہزاروں ڈالر کے عوض جعلی کاغذات تیار کئے تھے۔ راجہ شفیق نے امریکی ویزے کے لئے دو سو پچاس درخواستیں دستاویز سمیت تیار کیں جن میں سے پچاس افراد ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ گرفتار راجہ شفیق کو جعلی ویزا کے عوض 9ہزار امریکی ڈالر ادا کئے جاتے تھے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔