دبئی، برج خلیفہ کے نزدیک ہوٹل میں آتشزدگی

681

دبئی میں واقع برج الخلیفہ کے نزدیک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔

عمارات کے میڈیا کے مطابق آگ ڈون ٹاون کے علاقے میں قائم ایڈریس ہوٹل میں لگی ہے۔ ہوٹل کے اندر سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ آگ نے تریسٹھ منزلہ عمارت کی بیس منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیاہے ۔ متاثرہ عمارت میں ایک سو چھانوے کمرے اور چھ سو چھبیس رہائشی اپارٹمنٹ ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ہوٹل میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں جو کہ امدادی کاموں میں مصروف ہیں جبکہ آگ کے شعلوں کو دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ہوٹل کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا ہے۔