وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہرنائی میں مزدورں کے کیمپ پر حملہ کی مذمت

309

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر مسلح افراد کے حملہ کی مذمت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبد القدوس بزنجونے کہا ہے کہ غریب محنت کشوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانہ قابل نفرت عمل ہے ،امن و ترقی کے دشمن دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونگے ،دہشت گرد جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

وزیراعلیٰ نے جاں بحق محنت کشوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ، وزیراعلیٰ کی زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔