پشاور میں حالیہ بارشوں سے مکان کی چھت گر گئی، خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

701

 پشاور میں حالیہ بارشوں سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق پشاورکے علاقے فقیرکلے میں گھر کی چھت اچانک منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیوں کے دوران تینوں افراد کو ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔

حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، حکام کے مطابق چھت حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔